سرینگر // جموں کشمیر بی جے پی صدرروندر رینہ نے جمعرات کو سرینگر میں فورسز ا ہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی اور انہیں اس موقع پر مبارک باد پیش کی۔ دیوالی کے موقعہ پر انہوں نے بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگائے اور فوجی اہلکاروں کا مٹھائیوں سے منہ میٹھا کرایا ۔رینہ نے اس موقعہ پر کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ وہ ان اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منا رہے ہیں جو اپنے گھروں سے دور ملک کی حفاظت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے وزیر اعظم بھی ہمارے بیچ دیوالی منانے آئے ہیں جبکہ جموں وکشمیر کا بچہ بچہ یہ تہوار بہادر سپاہوں کے ساتھ منا رہا ہے ۔