سرینگر//رول بال چیمپئن شپ -2023، جس کا اہتمام جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نے رول بال ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر کے تعاون سے کیا تھا، کل یہاں برلا اوپن مائنڈز انٹرنیشنل اسکول میں شروع ہوا۔اس موقع پر مدھو شرما کھجوریا ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین، رول بال چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سکریٹری سدھیر سنگھ اور رول بال کے بانی راجو دابھاڑے موجود تھے۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح اپرانا کوہلی نے بطور مہمان خصوصی کیا ۔اس ایونٹ میں ملک بھر سے لڑکیوں اور لڑکوں سمیت 150 کے قریب کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اپارانہ کوہلی نے اس طرح کے میگا اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر جموں و کشمیر رول بال ایسوسی ایشن کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے طلباء کو سے کہاکہ وہ کسی بھی قسم کے نشے میں ملوث نہ ہوں بلکہ خود کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کریں۔