سرینگر//سینئرکانگریس رہنمااور سابق وزیر تاج محی الدین نے روشنی ایکٹ سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام کو رد کرتے ہوئے اس معاملے کی سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کاخیرمقدم کیا ہے ۔کے این ایس کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر تاج محی الدین ،جن کا نام مبینہ طور روشنی ایکٹ اسکینڈل میں آیا،نے جمعہ کو بتایا کہ روشنی ایکٹ سکینڈل میں ملوث نہیں ہیں ۔انہوں نے اس معاملے کی سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کئے جانے کا خیرمقد م بھی کیا۔تاج محی الدین نے کہا کہ ماضی میں اس معاملہ کو ویجی لینس آرگنائزیشن نے نمٹاکر بند کیاتھاجس کو اب موجودہ حکومت نے سی بی آئی کو سونپ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سی بی آئی حقائق کو اصل شکل میں سامنے لائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت کوئی بھی اراضی ان کے نام منتقل نہیں ہوئی ہے ۔