روس یوکرین بحران| اثرات سے نمٹنے پر بحث جاری:سیتارمن

چنئی//یواین آئی// مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کل کہا کہ روس کے ذریعہ یوکرین پر حملہ کئے جانے سے زرعی شعبہ کے ساتھ ہی خوردنی تیلوں اور دیگر شعبوں کے لئے گہری تشویش پیدا ہوگئی ہے اور اسے نمٹنے کے لئے حکومت مختلف سطحوں پر بات چیت کررہی ہے ۔محترمہ سیتارمن نے آج یہاں عام بجٹ 23-2022 پر ڈی ڈی نیوز کے ذریعہ منعقد کانفرنس میں بحث کے دوران یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کے اس بحران سے زرعی شعبہ کے لئے شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔اس پر ہنگامہ بحث ہوچکی ہے اور اس کا مطالعہ آج کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضروری کموڈیٹی میں شامل خوردنی تیلوں کے درآمدات کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔اس سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔اس دوران انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے لئے زیادہ رقم مختص کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔حالانکہ کچھ اقتصادی مسئلے ہیں۔ حکومت اعلی تعلیمی اداروں میں بھی سیٹوں کی تعداد بڑھانے اور جدید ٹیکنولوجی کے استعمال پر زور دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سی ہنرمنت خواتین ہیں۔حکومت ان کی ہنرمندی کے احترام کے لئے اور انہیں روزگار دینے کے لئے کئی قدم اٹھارہی ہے ۔