کیف //جنگ کے چھٹے دن روسی ٹینکوں اور دیگر گاڑیوں کے 40 میل طویل قافلے نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو خوف زدہ کردیا جبکہ روس نے ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر پر گولہ باری تیز کر دی۔یوکرین کی فوج نے منگل کو کہا کہ روسی فوجیوں نے دارالحکومت کیف پر پھر سے حملہ شروع کردیا ہے ۔یوکرین کی مسلح افواج کے ایک افسر نے سوشل میڈیا پر کہا،‘‘کیف کے آس پاس کے کشیدگی کے حالات برقرار ہیں۔’’رپورٹ کے مطابق،‘‘دشمن (روسی فوج) جارحانہ صلاحیت کھورہا ہے لیکن پھر بھی وہ فوج اور شہری ٹھکانوں پر حملہ کررہا ہے ۔’’پوسٹ میں دعوی کیاگیا ہے کہ روس،بیلاروس کی اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی یونٹوں کی مدد لینے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور وہ اپنے فوجی فضائی ٹریفک کے لیے بیلاروس کی فضائی حدود استعمال کرنے پر بھی زور دے رہا ہے ۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ دشمن کے لیے کیف اہم ہدف ہے، ہم نے انہیں دارالحکومت کا دفاع توڑنے نہیں دیا اور وہ ہماری جانب ماحول کو خراب کرنے والے تخریب کار بھیجتے ہیں، ہم ان سب منفی ہتھکنڈوں کو بے اثر کر دیں گے۔
روس کے 40 میل لمبے فوجی قافلہ سے خوف و دہشت
