ماسکو//یو این آئی// روسی حکومت نے امریکی اور یورپی لیزنگ کمپنیوں کی ملکیت والے سینکڑوں کمرشل جیٹ طیاروں کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سی این این نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ روس کا یہ اقدام ملک کی ایئر لائن انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کی علامت ہے ، جو یوکرین پر حملے کے بعد آنے والے دنوں میں ملک پر عائد پابندیوں کی وجہ سے مزید خراب ہونے والی ہے ۔روسی صدارتی دفتر کریملن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن نے حکومت مخالف پابندیوں کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت روسی فضائی کمپنیوں کو غیر ملکی کمپنیوں سے لیز پر لیے گئے طیاروں کی رجسٹریشن کی اجازت دی جائے گی۔ جہاں انہیں پرواز کی اہلیت کے مقامی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ اس بل کے ذریعے روسی ایئرلائنز بیرون ملک سے لیز پر لیے گئے طیارے رکھ سکیں گی اور ملکی روٹس پر طیارے چلا سکیں گی جب کہ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے روسی حکومت کی منظوری کے بغیر اپنے جیٹ طیارے واپس لینا مشکل ہو جائے گا۔امریکہ اور یورپی لیزنگ کمپنیوں کی طرف سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کے تحت دونوں ممالک کو ماہ کے آخر تک روسی ایئر لائنز کو لیز پر دیئے گئے تمام طیارے واپس لینے ہوں گے ۔ایئر بس (ای اے دی ایس ایف) اور بوئنگ (بی اے ) جیسی ہوائی جہاز بنانے والی کمپنیاں پہلے ہی روسی ایئر لائنز کے جیٹ طیاروں کو برقرار رکھنے اور محفوظ طریقے سے اڑانے کے لیے درکار اسپیئر پارٹس کی سپلائی میں کمی کر چکی ہیں۔ ایوی ایشن اینالٹکس فرم سیریم کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق روسی ایئر لائنز 305 ایئربس جیٹ اور 332 بوئنگ جیٹ طیارے چلاتی ہیں۔روس کے پاس 83 علاقائی جیٹ طیارے بھی ہیں جو مغربی مینوفیکچررز جیسے بمبارڈیر، ابمبریئر اور اے ٹی آرجیسے مغربی کمپنیوں کے ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ روسی ایئر لائنز کے فعال بیڑے میں سے صرف 144 طیارے روس میں تیار کیے گئے ہیں۔
روس کاغیر ملکی ملکیت والے سینکروں طیارے ضبط کرنے کا فیصلہ
