ماسکو// روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے یوکرین کے شہر میلیٹوپول پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے ہفتے کو صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روسی فوج شہریوں کی حفاظت اور یوکرین کی خصوصی خدمات کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یوکرین کی شہری آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور خصوصی آپریشن میں صرف یوکرین کے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جارہاہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ روس کا یوکرین کے ساتھ الحاق کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔