ماسکو//روس نے یوکرین کی متعدد عسکری تنصیبات پر اسکندر بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جس سے اس حملے میں یوکرین کے ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگئے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق دو مختلف مقامات پر روسی فوج نے اسکندر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، حملے میں یوکرین کے ایمونیشن ذخائر بھی تباہ ہوگئے۔حملے میں تین ائیر ڈیفنس سسٹم، تین ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، 2 ہاؤٹزر گنز اور 49 بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوگئے۔
روس نے یوکرین کی عسکری تنصیبات پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے
