نئی دہلی//روس وزیراعظم نریندرمودی کو اپنے ملک کے اعلی شہری اعزاز ‘ آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسٹل’ سے نوازے گا۔ ہندستان میں روس کے سفارتخانہ نے جمعہ کو ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔سفارتخانہ نے کہا،‘‘ 12اپریل کو مسٹر مودی کو ملک کے اعلی شہری اعزاز آرڈر آف سینٹ اینڈریو دی اپوسٹل دینے کا اعلان کیاگیاہے ۔[؟] مسٹر مودی کو یہ اعزاز دونوں ملکوں کے رشتوں کو اور مضبوط اور خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو قوت بخشنے میں انکے نمایاں تعاون کے اعتراف میں دیاجائیگا ۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بھی کچھ دن قبل ملک کے اعلی اعزاز ‘زائدمیڈل ’ سے نوازنے کا اعلان کیاتھا۔