روسی وچینی صدور کی ورچوئل ملاقات

ماسکو//چین اور روس عالمی ترقی کیلئے باہمی تعاون میں اضافہ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز ہونے والی چینی صدر شی جن پنگ اور روسی ہم منصب ولادیمیرپیوٹن کے درمیان ہونے والی ورچوئل ملاقات کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی و عالمی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماوں نے اگلے برس فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے افتتاح کے موقع پر ملاقات کا بھی وعدہ کیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی نظم و نسق کوبہتر بنانے کیلئے روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تعلقات مزید بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔چینی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں تجویزکردہ اپنے عالمی ترقیاتی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو درپیش مارکیٹ چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔