روزہ نہ رکھنے کے معاملے پر مینڈھر میں ہنگامہ آرائی

 مینڈھر//روزہ نہ رکھنے کے معاملہ پر مینڈھر میںہوئی ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔بس اڈہ مینڈھرمیں حالات اس وقت بگڑ گئے جب مسجد کی ایک کمیٹی نے ایک شخص کو کھا نا کھا تے ہوئے پکڑا ۔کمیٹی ارکان اس شخص کو پکڑ لے جارہے تھے کہ اڈہ کے قریب گلی میں پہنچنے پر اس شخص کے حامیوں نے بیچ میں مداخلت کی اور اس دوران مسجدکمیٹی کے ساتھ ان کی تصادم آرائی ہوگئی جس دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کی پٹائی کی ۔اگرچہ پولیس نے مداخلت کرکے معاملہ ختم کیا اور دونوں گروپوں کوالگ الگ کیا تاہم پھر سے بس اڈہ میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج شروع ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ روزہ نہ رکھنے والے شخص کے حمایتی جب واپس اڈہ پر پہنچے تو وہاں کھڑی کی گئی ایک گاڑی کے ٹائر سے کسی نے ہوانکال دی جس کا الزام انہوںنے پولیس پر دیتے ہوئے احتجاج کیا ۔اس دوران خواتین نے سڑک پر دھرنا دیا ۔حالات کودیکھتے ہوئے پو لیس موقعہ پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے بات چیت کرکے انہیں احتجاج ختم کرنے کی اپیل لیکن وہ بضد رہے ۔ بعد میں پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان توتومیں میں ہوگئی اور بات پتھرائو اور لاٹھی چارج تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے شکیلہ بی نامی خاتون زخمی ہوئی جسے مینڈھر ہسپتال میں زیر علاج رکھاگیاہے۔اس دوران پولیس نے زبردستی سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کرادی تاہم اس کے خلاف کئی گھنٹوں تک احتجاج جاری رہا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس پو لیس اہلکا ر کے خلاف کا رروائی کی جا ئے جس نے گا ڑی کے ٹائرو ں سے ہوا نکالی ہے۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ کئی درجن نجی گا ڑیاں سڑ ک پر کھڑی رہتی ہیں تو ان کے ٹا ئروں سے پو لیس اہلکا ر ہوا کیو ں نہیں نکا لتے ہیںاور صرف انہیں ہی کیوں نشانہ بنایاگیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پو لیس نے اس اہلکا ر کے خلاف کا رروائی کیو ں نہیں کی۔ بعد میں ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نتر ے موقعہ پر پہنچ گئے اور انہوںنے مظاہرین کو یقین دلایاکہ گاڑی کے ٹائر وں سے ہوانکالنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔اسی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔