بہرائچ// بہرائچ میں فوڈ پوائزننگ سے پورا گاؤں بیمار ہو گیا۔ ڈیڑھ سو سے زیادہ بیمار لوگوں کو علاج کے لیے ہجورپور سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ گاوں والے 250 سے زیادہ لوگوں کے بیمار ہونے کی بات کہہ رہے ہیں۔ گاؤں میں بھی بیماروں کا علاج چل رہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایم، ایس پی نے سی ایچ سی کا دورہ کر بیماروں کا حال جانا۔معاملہ تھانہ ہجورپور علاقے کے اروا ٹاڈ کا ہے جہاں کل ایک مدرسے میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں گاؤں کے تمام لوگ شامل ہوئے اور افطار کیا۔ شام کے وقت سے لوگوں کی حالت بگڑنے لگی۔ لوگوں کو قے، اسہال، پیٹ میں درد اور تیز بخار شروع ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاؤں کے ایک سو سے زیادہ لوگ انفیکشن کے شکار ہو گئے۔ لوگوں کو فوری طور پر علاج کے لئے بھگگڈوا پی ایچ سی اور ہجورپور سی ایچ سی میں پہنچایا گیا۔مریضوں کا علاج کر رہے ڈاکٹر این کے سنگھ نے بتایا کہ یہ فوڈ پوائزننگ کا معاملہ ہے۔ سروولونا بی?ٹر?ا دیر سے پھیلتا ہے لہذا کل کے کھانے کا آج ردعمل ہوا ہے۔ این کے سنگھ نے بتایا کہ 150 مریض بھرتی ہوئے تھے۔ ان میں سے کچھ ٹھیک ہو گئے ہیں۔ اب ہسپتال میں 86 مریض بھرتی ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔ ڈاکٹر این کے سنگھ نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ایک ٹیم گاؤں میں علاج کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی مریضوں کی تعداد اور بڑھ سکتی ہے۔گاوں کے رہائشی ایس ایم اے قادری نے بتایا کہ کل گاؤں کے تمام لوگوں نے مدرسے میں روزہ افطار کیا تھا۔