Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

روزانہ ہزاروں لوگ زمینی راستے سے ٹیسٹنگ کے بغیر جموں کشمیر میں داخل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 7, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر // جموں سرینگر شاہراہ کے ذریعے  ملک کی بیرون ریاستوں کے ہزاروں لوگ بغیر کسی ٹیسٹنگ کے کشمیر میں داخل ہورہے ہیں اور یہ وادی میں وائرس کے پھیلائو کی بڑی وجہ بن چکا ہے۔ زمینی راستے سے نہ صرف سیر و تفریح کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد وادی وارد ہورہی ہے بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں مزدور روزانہ کی بنیاد پر کشمیر آرہے ہیں۔عمومی طور پر ہر سال 15مارچ کے بعد وادی میں غیر ریاستی مزدوری اور کاریگروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجا تا ہے جو 15اپریل تک جاری رہتا ہے۔فی الوقت غیر ریاستی مزدوروں، کاریگروں اور اسی زمرے کے دیگر لوگوں کی آمد بڑے پیمانے پر ہورہی ہے لیکن لکھن پور سے سرینگر تک کہیں پر بھی انکی کوئی ٹیسٹنگ نہیں کی جارہی ہے۔تین روز قبل ڈپٹی کمشنر کولگام نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ نہ صرف لورمنڈا میں ٹیسٹنگ کی تیمیں تعینات کی جارہی ہیں بلکہ کولگام ضلع کے سبھی پلوں پر بھی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ذریعہ رپیڈ ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگا لیکن لور منڈا پر ٹیسٹنگ نہیں کی جارہی ہے۔پچھلے سال بھی انتظامیہ نے یہی لاپرواہی انجام دی تھی۔ حکام کی یہ عدم دلچسپی کشمیر میں کورونا صورتحال کو مزید ابتر بناسکتی ہے کیونکہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ لور منڈا اور قاضی گنڈ میں ٹیسٹنگ سہولیات قائم کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کشمیر میں 384افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں88سفر کرنے والے لوگ بھی تھے ۔ جبکہ سفر کرنے والوں کی کل تعداد 134تھی۔ جنوری سے ابتک جموں کشمیر میں2289سفر کر کے لوٹنے والے کورونا وائرس سے متاثر پوئے گئے ہیں۔سرینگر ائیرپورٹ سے ہر آنے والے مسافر کا رپیڈ ٹیسٹ کیا جاتا ہے لیکن قاضی گنڈ میں زمینی راستے سے آنے والے لوگ بغیر کسی ٹیسٹنگ، سماجی دوری اور بغیر ماسک کشمیر وارد ہورہے ہیں اور انکی سکرینگ کا کوئی بھی انتظام نہیں ہے۔دلی سے بذریعے روڑ سفر کرنے والے فیصل احمد نے بتایا ’’ نہ تو لوور منڈا اور نہ ہی قاضی گنڈ میں لوگوں کی سہولیات کیلئے ٹیسٹنگ کا کوئی انتظام ہے‘‘۔
فیصل نے بتایا ’’ چند مقامی لوگ جموں میں کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد کشمیر آرہے ہیں لیکن تمام مسافروں کی ٹیسٹنگ کا کوئی بھی انتظام نہیں ہے‘‘۔ شوپیان کے وسیم منظور نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ ایک روز قبل نئی دہلی سے اپنی کار میںسرینگر آیا لیکن کہیں پر بھی انہیں کورونا ٹیسٹ کے لئے نہیں روکا گیا۔انکا کہنا تھا کہ لکھن پور ٹول پلازہ پر ہر آنے والے مسافر سے ایک فارم بھرنا پڑتا ہے جس میں آدھار کے مطابق اپنی ذاتی تفصیلات درج کرنا ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لکھن پور یا لوررمنڈا میں کوئی ٹیسٹنگ نہیں ہوتی ہے بلکہ ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں غیر ریاستی مزدوروں اور کاریگروں کے علاوہ دیگر لوگ کشمیر آرہے ہیں جن کی کوئی کورونا ٹیسٹنگ نہیں ہوتی ہے۔قاضی گنڈ میں ٹیسٹنگ سہولیات پر بات کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر کولگام ڈاکٹر عبدالمجید نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ ٹیسٹنگ سہولیات قائم کرنے کا ابھی کوئی حکمنامہ موصول نہیں ہوا ہے لیکن قاضی گنڈ میں ٹیسٹنگ سہولیات قائم کی جارہی ہیں، جس میں ابھی 2سے 3دن کا وقت لگ سکتا ہے‘‘۔لیکن انہوں نے 15فروری سے کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد یہاں ٹیسٹنگ نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔کشمیر میں کورونا وائرکیلئے تعینات نوڈل آفیسر ڈاکٹر طلعت جبین نے بتایا ’’لوور منڈ ا اورقاضی گنڈ میں ٹیسٹنگ سہولیات شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے لیکن ابھی 2سے 3دن کا وقت لگے گا‘‘۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت

July 5, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?