کنگن//اس سال یکم جنوری سے اب تک 53308سیاحوں نے سونہ مرگ کی سیرکی ہے۔امسال حکومت نے گلمرگ اور پہلگام کی طرح سونہ مرگ کو بھی موسم سرما میں آمد ورفت کیلئے کھلا رکھا تاکہ دیگرسیاحتی مقامات کی طرح سیاح سونہ مرگ کی بھی موسم سرما میں سیرکرسکیں۔چیف ایگزیکیٹوافسر سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مشتاق احمد راتھرنے بتایا کہ جنوری اور فروری کے مہینوں میں 25000سیاح سونہ مرگ آئے جبکہ یکم مارچ سے اب تک یعنی17مارچ تک26558سیاحوں نے اس سیاحتی مقام کادورہ کیا۔ان میں1738مقامی سیلانیوں کے علاوہ12غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اگرچہ ہرسال سونہ مرگ سڑک پرمختلف مقامات پربرفانی تودے گرآتے تھے لیکن امسال اس سڑک پرکہیں کہیں معمولی برفانی تودے گرآٗے جن کو جلدہی صاف کیاجاتا تھااوراس طرح یہ سڑک موسم سرما میں بھی کھلی رہی اور سیاح یہاں کی سیر سے لطف اندوزہوتے رہیں۔
رواں سال اب تک53308سیاحوں نے سونہ مرگ کی سیرکی
