سرینگر //رواں سال کے اوئل میں شہر سرینگر میں 34سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں 3افراد لقمہ اجل اور 41زخمی ہوئے ۔ محکمہ ٹریفک کے حکام کے مطابق شہر میں رواں سال صرف 2ماہ کے دوران 34سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں۔محکمہ کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری میں گاڑیوں کو20حادثات پیش آئے ہیں جس کے باعث 2افراد ہلاک ہوئے جبکہ 26زخمی ہوئے ۔فروی میں 14سڑک حادثات کے دوران 1شہری کی موت ہوئی جبکہ 15زخمی ہوئے ۔