جموں //رنگ شالہ تھیٹر گروپ آف سوسائٹی(رجسٹرڈ) کی جانب سے زیر قیادت صدر امیش سنگھ یہاں ہفتہ کے روز تیس روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا۔اس موقعہ پر سمارٹ ۔ای۔ ہندی کی صدر رابیہ کھجوریہ ، وائس آف ڈوگر کی ریکھا شرما ،نامور ڈیزائنر سونیتا کے ٹھاکور، گلو کارہ سویتا شرما ،دانشور ارچنا ریکھی ،یامنی کلچرل سوسائٹی کے صدر گوتم سنگھ کے علاوہ شرکا اور انکے والدین نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ورکشاپ کے ڈائریکٹر امیش سنگھ نے کہاکہ ورکشاپ کا مقصد بچوں کو روز مرہ کی زندگی میں آنیوالے مشکلات سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنا ہے۔ورکشاپ میں لیکچروں کے ذریعہ سے بچوں کو سماجی بدعات جیسے کہ منشیات، شراب ،تمباکو نوشی ،قمار بازی سے دور رہنے کی ہدیات دی گئی ۔اسکے علاوہ بچوں کو بزرگ والدین کا احترام کرنے ،مناسب کئیر ئیر کا انتخاب ،رواداری و بھائی چارہ کو برقرار رکھنے اور ملک کے قانون کی تعمیل کرنا سکھایا جائے گا۔ورکشاپ کے ڈائریکٹر امیش سنگھ نے اس موقعہ پر کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے قسم کے ورکشاپ اور کلچرل پروگرام نوجوانوں کو سدھارنے میں کافی مدد کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ RTGSJ نے ہفتہ کے آخری روز تھیٹر سیرئیز دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔انہوں نے تمام شرکا کا خیر مقدم کیا اور مہمانوں اور بچوں کے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا۔