سرینگر/سردیاں کے ایام سے لیکر آج تک رنگہ مسجد حول سرینگر کا 630 کلو واٹ ٹرانسفارمر پانچویں مرتبہ پھر سے خراب ہوکر ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا۔رنگہ مسجد حول میں موجود وسیع تر آبادی کو فراہم کرنے والا 630 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر سنیچر کو خراب ہوگیا۔ مقامی آبادی کے مطابق سردیوں کے ایام سے لیکر آج تک پانچویں مرتبہ خراب ہوا۔ مقامی شہریوںنے بتایا کہ بار بار محلہ میں نصب ٹرانسفارمر خراب ہوجاتا ہے جس وجہ سے کئی دنوں تک گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کئی مرتبہ اعلی حکام کو اضافی ٹرانسفارمر کی مانگ کی تھی لیکن معاملہ جوں کا توں ہی رہا اور آج پھر سے خراب ہوگیا ۔لوگوں نے محکمہ بھلی سے رمضان المبارک کے پیش نظر اضافی صلاحیت والے ٹرانسفارمرکی مانگ کی ہے۔