جموں//حکومت نے جمعرات کو دواعلیٰ افسروں کے تقرر کے احکامات کو جاری کیا۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک حکم کے مطابق انڈین ریلوے ٹریفک سسٹم کے رنجن پرکاش ٹھاکور ،جوجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر تھے،کوصنعت وتجارت محکمے کا پرنسپل سیکریٹری مقرر کیا گیا۔منوج کمار دیویدی جوکمشنر سیکریٹری صنعت وتجارت تھے،اور جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور کان کنی محکمہ کے انتظامی سیکریٹری کااضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے،کو کمشنر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ بنایا گیا ہے۔وہ تاحکم ثانی کان کنی محکمے کے انتظامی سیکریٹری کا چارج بدستور سنبھالتے رہیں گے۔