Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

رمضان وداع لے مگر روزہ باقی رہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 11, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
16 Min Read
SHARE
کہا جاتا ہے کہ گیا وقت کبھی واپس نہیں آتا اور گزرتے وقت کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ کیونکہ وقت ایک ایسی شئے ہے کہ جس پر موت کی مانند کسی کا بھی زور چلتا نہیں ہے۔اس کے سامنے بلا لحاظِ منصب و مشرب، جنس وذات ہر ایک انسان مجبور محض ہے۔ بات کھل کر کی جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ یہاں بادشاہ و فقیر ،امیر و غریب، حاکم و محکوم ،عالم و جاہل ،قوی و کمزور اور عاقل و احمق غرض ہر کوئی ایک ہی صورتِ حال سے دوچار ہے۔ البتہ ایک بات طے ہے ہر شخص اپنی بساط و ظرف کے مطابق وقت سے استفادہ کرتا ہے۔دوسری بات یہ کہ جو کوئی اچھا یا برا عمل ایک انسان اس گزرتے وقت میںسر انجام دے ،وہ اس کے ساتھ رہے گا بشرطیکہ برے کام کی تلافی ہو اورا کام کی حفاظت۔جی ہاں! کسی بھی کام کا دوام اس کی مطلوبہ حفاظت پر منحصر ہے۔ ورنہ کام کتنا بھی اہمیت کا حامل ہو اس کی تاثیر ہر گزرتے ساعت کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔اپنی تمام برکتوں ،رحمتوںاور مغفرتوں کے باوصف ماہِ مبارک رمضان بھی اس سنتِ الٰہی سے مستثنیٰ نہیں ۔ٹھیک اسی طرح جس طرح خدا نے اپنے محبوب ترین بندوں کو بھی تمام بنی آدم کی طرح موت سے استثنیٰ نہ دیا، اسی طرح ماہ مبارک کو بھی جسے اللہ نے شہراللہ کہہ کر اپنے ساتھ منسوب کیا ہے ۔وقت کے عمومی اصول و قوانین کا پابند بنایا ہے یعنی جتنے گھنٹے، جتنی ساعتیں،جتنے منٹ اور جتنے سیکنڈ دیگر مہینوں میں ہوا کرتے ہیں،اتنے ہی اس خاص مہینے میں بھی ہوتے ہیں۔ یہ اوربات ہے کہ معنویت اور تاثیر کے اعتبار سے یہ ماہِ سعید سالوں بلکہ صدیوں پر بھاری ہوتا ہے۔
بہر حال ہر سال دیگر مہینوں کی مانند ماہ رمضان آتا بھی ہے اور چلا بھی جاتا ہے اور مسلم معاشروں میں اس کی اثر آفرینی اور معنوی جلالت واقعاً دیدنی ہوا کرتی ہے۔ماہ ِ مبارک کی آمد سے ایک مسلمان فردی سطح پر بھی اور معاشرتی سطح پر بھی اپنے تئیں ایک مثبت تبدیلی ضرور محسوس کرتا ہے ۔ اسے ایک قسم کے روحانی کیف و سرور کا ماحول فراہم ہوتا ہے۔ٹھیک اس طرح جیسے موسم ِ خزاں کے چلے جانے اور موسمِ بہار کی آمدپر تمام نباتات و حیوانات ، چرند و پرند ، لالہ و زار و کہسار ایک خاص قسم کے وجد کی کیفیت میں آجاتے ہیں۔ اس کی تصویر کشی شاعر مشرق نے اپنے مخصوص انداز میں کچھ یوں کی ہے   ؎
ہوا خیمہ زن کاروان ِ بہار
ارم بن گیا دامن کوہسار
گل و بلبل و سوسن و نسترن 
شہیدِ ازل لالہ خونین کفن
فضا ء نیلی نیلی ہوا میں سرور 
ٹھہرتے نہیں آشیاں میں طیور
چنانچہ بہارِ رمضان میں بھی ہر طرف روحانی چمن زار کھل اٹھتے ہیں۔ بندگی و بندہ پروری کے کوہسار و لالہ زار جنت کا سا سماں باندھتے ہیں۔ گلشن اسلام کی بلبلیں کلام ِ الٰہی کی چہک سے پوری فضا کو ہمہ تن گوش بناتی ہیں۔طائران ِعبودیت یعنی فرشتے اس معنوی فضاء کو دیکھ کرعالم ِملکوت کو چھوڑ کرعالم ِناسوت میں بلا ناغہ آ تے جاتے ہیںاور پھر اس روحانی فضا میں محو ِ پرواز ہو جاتے ہیں۔عبودیت کی اس بہار کی تاثیر سے ہر مومن کی روح وجدو رقص کرنے لگتی ہے۔شیطان اور شیطان صفت عناصر کا ایسے ماحول میں دم گھٹنے لگتا ہے۔المختصر ان روح پرورایام میں ایک بندہ ٔخدا الٰہی نعمتوں اور برکتوں سے جس قدر فیض یاب ہو سکتا ہے ،دیگر ایام میں ہونا ممکن نہیں۔البتہ جیسا کہ مضمون کی تمہید میں کہا گیا کہ ماہ مبارک رمضان باقی مہینوں سے فضیلت کے اعتبار سے افضل و اعلیٰ تر ہے مگر دیگر مہینوں اور ایام سے مربوط ضرور ہے اور بہارِ رمضان میں جو فیوض و برکات ایک بندۂ مومن حاصل کرے، لازم ہے کہ سال کے باقی مہینوں میں اس کی حفاظت کرے اور ان سے مسلسل استفادہ کرے۔ جو سحر خیزی ،انسانی ہمدردی ،فروتنی ،تحمل و برداشت،تلاوتِ قرآن کی عادت ،پابندیٔ صلوٰۃ ،شب بیداری ،جیسی نعمتیں ایک روزہ دار نے ماہ مبارک میں سمیٹی ہوں ،ان سے سال بھر مستفید ہو نے کی ضرورت ہے، بصورت دیگر اس کی مثال اس شخص کی سی ہو گی کہ جس نے کسی اچھے کارنامے پر اعلیٰ پایہ کی محفل میں ایک عظیم انعام حاصل کیا مگر جوں ہی محفل سے باہر آگیا، وہ اس انعام کی قدر و قیمت اور حفاظت سے قدرے غفلت کا شکار ہو گیا اور صدر دروازے پر اس کی تاک میں بیٹھا چور وہ قیمتی انعام و اثاثہ ا س سے چھین کر بھاگ کھڑا ہو ۔ بعینہٖ ایک مومن کو معلوم ہونا چاہئے کہ محض رمضان المبارک میںاعمال و عبادات کوذخیرہ کرنا کافی نہیں ہے۔ سال بھر شیطانِ رجیم کے شر سے اس ذخیرے کو بچانے کا اہتمام بھی ضرور کر لینا چاہئے اور بقیہ ایام میں اس سے استفادہ بھی کرنا چاہئے۔وہ کسان کس قدراحمق اور بد بخت ہے کہ جو خاص ایام میں محنت و مشقت کرکے ایک بڑا ذخیرہ ٔاناج جمع کرلے اور پھر اس ذخیرے سے غافل ہو کر اپنے خون پسینے کی کمائی کو اپنے ہی ہاتھوں تلف کردے۔اس روزے دار کی مثال بھی اسی کسان جیسی ہے جو ماہ رمضان میں تمام تر سختیوں کو برداشت کر کے اعمال کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کرلے اور ماہ صیام کے رخصت ہوتے ہی پھر سے  دربارِگناہ اور بازار ِمعصیت کے جھمیلے میں اپنے انمول ذخیرے کو گم کردے۔کہا جاتا ہے کہ بلندی تک پہنچ جانا اس قدر مشکل نہیں ہوتا جتنا وہاں پر ٹھہرے رہنا ۔اس لحاظ سے جس معنوی بلندی پر ماہِ صیام میں ایک مسلمان خیمہ زن ہوتا ہے، اُسے چاہئے کہ وہ وہاں پر اپنے قدم جمائے رکھے اورکسی بھی صورت استقامت و پامردی کا دامن اس کے ہاتھ سے چھوٹنے نہ پائے۔
 در اصل ماہِ مبارکِ رمضان ماہِ تربیت ہے اور تربیت فعالیت وعملیت کا پیش خیمہ ہوا کرتی ہے۔ ہر تربیت کا لازمہ ہوتا ہے کہ اس تربیت کا عملی طور پر استعمال ہو،بصورتِ دیگر تربیت کا مد عا و مقصد فوت ہوجاتا ہے اور رفتہ رفتہ اس تربیت کا گوہر مقصود بھی زائل ہونے لگتا ہے ۔یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی تربیت یافتہ ڈاکٹر اپنی سند ِتربیت کو سرہانے رکھ کر گہری نیند سو جائے۔کوئی شخص استادی کے ٹرئینگ کورس سے مستفید ہو لیکن پھر درس و تدریس سے اُسے واسطہ ہی نہ پڑے۔کسی نے پولیس کی بنیادی ٹرئینگ لی اور پھر کبھی بھی پولیس فورس جوائن نہیں کیاکہ کبھی بھی عملی میدان میں اپنی تربیت کو استعمال میں نہ لایا۔ا س سے بھی افسوس ناک امر یہ ہے کہ ایک تربیت یافتہ ڈاکڑ ڈرگ مافیا بن جائے۔ ایک ماہر استاد بچوں کو پڑھانے کے بجائے انسانی اسمگلنگ کے دھندے کا حصہ بنے اور تربیت یافتہ پولیس والا جرائم کا قلع قمع کے بجائے جرائم پیشہ گروہ میں شامل ہو جائے۔اس سے یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ محض تربیت یافتہ ہونا ہی کافی نہیں ہے ،تربیت کی کوئی نہ کوئی ٹھوس غرض و غایت ہوا کرتی ہے۔ اس غرض و غایت سے اعراض اس محنت و مشقت پر بھی پانی پھیردیتا ہے کہ جس کا سامنا ایک تربیت پانے والا شخص دوچار ہوتاہے۔
اگر ماہِ مبارک رمضان میں تمام حرام کاموں سے بچنے اور نیک کاموں کی رغبت کی مشق ہوتی ہے کہ تو لازم ہے کہ اس مشق کا فائدہ سال بھر اٹھایا جائے،لیکن ہمارے معاشرے کا باوا آدم ہی نرالا ہے۔ ہم ماہِ رمضان میں عبادات و اعمال کا اہتمام بڑے زورو شور سے کرتے ہیں مگرایک جانب رمضان المبارک رخصت کیا ہو اکہ دوسری جانب ہم اپنی سابقہ روش پر پھر سے گامزن ہوئے۔ایسے افرادکی کوئی کمی نہیں کہ جو رماہِ صیام میں پابند ِ صوم و صلوٰۃ ہو گئے لیکن اِدھر رمضان رخصت ہوا،اُدھر انہوں نے بھی عبادتِ خداوندی سے سال بھر کے لئے رخصت لی ۔جب کہ خدا کی بندگی سے ایک لمحے کے لئے بھی رخصت ملنا محال ہے۔ کیا وجہ ہے کہ ماہِ صیام میں نمازیوںسے مسجدیں کھچا کھچ بھرجاتی ہیں اوربعض مسجدوں میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ملتی لیکن اس کے بعد ان مسجدوں کا اللہ ہی حافظ ہوتا ہے ؟بات کس قدر مضحکہ خیزہے کہ ماہِ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو مسجد اقصیٰ کی آزادی کے حق میں جلوس میں پیش پیش افراد سال بھر اپنی مقامی مسجد کی جانب بھول کر بھی رُخ نہ کریں؟؟؟مقامی محلہ مسجد وںیا جامع مسجدوںکو  سال بھر غیر آباد رکھنا اور پھر اس ایک جمعہ کو اسرائیل کے مسجد اقصیٰ کے قبضے کے خلاف جلوس نکالنا عملی تضاد نہیں تو پھر کیا ہے؟ان جوشیلے جیالوں کو کون بتائے کہ مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مسلمان جوق در جو ق اس عظیم عبادت گاہ میں آزادانہ طور ہر روز سجدہ ریز ہو سکیں!!! ظاہر سی بات ہے کہ جو مقامی مسجد کی حرمت اور حق سے نا آشنا ہو وہ محض سال میں ایک مرتبہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرے اور یہ سمجھے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ بر آ ہوا سراسر خود فریبی ہے۔ 
   ماہ صیام کے دوران معاشرے میں بھی مختلف قسم کی مثبت تبدیلی جابجا دیکھنے کو ملتی ہیں۔ بعض رشوت خور ماہِ صیام کے احترام میں رشوت سے ہاتھ کھینچ لیا کرتے ہیں اور اختتام ِ رمضان پر پھرنہ صرف اپنی ڈگر اس کی بھرپائی سال کے بقیہ ایام میں کرتے نظر آتے ہیں۔حیرانگی تو اس وقت انتہاء تک پہنچ جاتی ہے جب ماہ مبارک کے آغاز میں ہی یہاں شراب خانے کے صدر داروازے پر یہ تختی آویزان ہو کہ ماہِ رمضان میں وائن شاپ بند رہے گا۔کیا شراب کی تحریم و حرمت میں رمضان اور غیر رمضان میں کوئی کمی اور زیادتی ہوتی ہے؟ام الخبائث تو ام الخبائث ہے، چاہے رمضان ہو یا غیر رمضان۔اس کی مضرت رساں اثرات بہرحال یکسان رہتے ہیںاور اس کی حرمت کے گراف میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی یا زیادتی ہر گز ہرگز کسیء ماہ یا موسم میںواقع نہیں ہوتی۔
ماہ مبارک رمضان کا اصل تقاضہ یہ ہے کہ ایک روزہ دار سال بھر روزے سے ہواور روزہ داری فقط کھانا پینا ترک کرنے کا نام نہیں ہے، کیونکہ چند ایک جزوی پابندیوں کو ہٹتا دیکھ کر کوئی یہ کہے کہ تمام قسم کی پابندیاں اُٹھ گئیںتو وہ روزے کی روح سے ناواقف ہے۔قرآن مجید روزے کا مقصد ایک مسلمان کو تقویٰ شعار بنانا کہتا ہے۔تو کیا تقویٰ شعاری کی اہمیت و ضرورت فقط ماہ صیام تک محدود ہے؟نفس ِامارہ کے ساتھ مبارزہ کبھی نہیں تھمتا، لہٰذا ایک مومن کو ہر لحظہ اور ہر آن تقوے کی سپرزیب ِ تن رکھنی چاہئے کیونکہ نفس اور شیطان دو ایسے اندرونی اور بیرونی دشمن ہیں جو انسان کے ساتھ ہر وقت آمادہ بہ سر پیکار رہتے ہیں۔ماہ مبارک کے بعد کوئی بھی غیر شرعی اور حرام مطلق چیزیکایک شرعی اور حلال نہیں ہو جاتی ہے۔دیکھا جائے تو ماہ ِ صیام کے ننانوے فی صد نہی و منکرکے متعلق اسلامی شریعت کا احکام باقی ایام میں تبدیل نہیں ہوتے ہیں تو پھر ہم یہ کیسے سمجھ جاتے ہیں کہ شریعت کی پابندی فقط اسی ایک مہینے کے لئے مخصوص ہے؟غیر محرم کو دیکھنا ، غیبت کرنا، ذہن میں گندے خیالات کو جگہ دینا ،انٹرنیٹ پر فحش مواد کو دیکھنا ،معمولی معمولی باتوں پر غصے سے لال پیلا ہونا،رشوت لینا،نماز کو چٹی سمجھنا،دوسرے کے حقوق یا مال پر ہاتھ صاف کرنا،زبان پر گندے الفاظ لانا،اپنے وعدوں سے مکر جانا جیسی برائیاں جس طرح ماہ مبارک میں حرام ہیں، بالکل اسی طرح بقیہ مہینوں میں بھی ان کی حرمت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی۔اس لئے ہمیں چاہیے کہ ماہِ رمضان کی رخصت کے بعد بھی روحِ رمضان کو اپنے دل سے نکال باہر نہ کریں۔اسلامی شریعت نے جس طرح تمام شعبہ ہائے زندگی کا احاطہ کیا ہوا ہے، اسی طرح یہ شریعت سال کے بارہ مہینے میں نافذالعمل ہوتی ہے ۔ اس کی اہمیت و افادیت میں گردشِ ایام کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔اس لئے ماحول کے ساتھ بدل جانا مومنانہ شعار نہیں ہوتا۔ مومن ماہ صیام میں کچھ اور اس کے بعد کچھ اور نہیں ہوتا۔اسلام میں موسم او ر ماحول دیکھ کر تبدیل ہونے والا حقیقی مسلمان نہیںہوتابلکہ حقیقی مومن کی یہ شان ہے کہ وہ ماحول پر ایمان وصالحات کے بل پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اختتام رمضان پرہمارا طرزِ عمل کہیں ایسا نہ ہو جو قید سے چھوٹنے کے بعد قیدیوں کا ہوتا ہے بلکہ جو خوشگوار اثر کسی مشک بیز اور خوشنما گلستان کے سیر بعد ایک انسان محسوس کرتا ہے اور پھر اس کے طرز عمل میں بھی صحبت ِ گلستان سے ایک قسم کی خوشنمائی اور عطر بیزی جھلکتی رہے ۔ خداوند کریم کے سجھائے ہوئے معنوی گلستان میں ایک مسلسل ماہ قیام پذیر رہنے کے بعد ہمارے حسن اخلاق کا لہلہاتا چمن پورا سال معطر رہے اور ہماری پوری زندگی پھول کی مانند باطنی طور بھی دیدہ زیب ہو اور ظاہر بین نگاہ میں بھی دلکش ہو ۔
cell:9596465551
email: [email protected]

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?