جموں//1947میں میر پور، مظفر آباد ، پونچھ کے علاوہ 1965اور 1971میں چھمب ، دیوا، وٹالہ، ناہہ، پلانوالہ سے نقل مکانی کرکے ہندوستان کے زیر انتظام علاقوں میں آئے رفیوجیوں نے حکومت کی جانب سے 2015میں دئیے گئے یکمشت معائوضہ کی ادائیگی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شناخت کے نام پر انہیں ہراساں کیا جارہا ہے اور رشوت خوری کا ایک دور شروع ہو گیا ہے ۔ اس کام میں کئی دلال سرگرم ہو گئے ہیں اور ملازمین کی ملی بھگت سے متاثرین کو ہر طرح سے تنگ کیا جا رہا ہے تا کہ وہ مجبور ہو کر غیر قانونی طور پر رقومات دینے پر راضی ہو جائیں۔ انہوں نے دفعہ 370اور 35Aکو مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے رفیوجی، خواتین، شیڈیولڈ کاسٹ اور گورکھا طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔