رفیع آباد جھڑپ ختم،جاں بحق جنگجوئوںکی تعداد5

بارہمولہ// بارہمولہ کے ڈونی واری رفیع آباد جنگلات میں دور روز سے جاری جھڑپ میں ایک اور جنگجوجاں بحق ہوا ۔اس طرح جھڑپ میں مارے گئے جنگجوئوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے ۔ ڈونی واری کے وجی ٹاپ جنگلات میںبدھ کو 4جنگجو جاں بحق ہوئے تھے۔فوج کے مطابق پانچوں جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد کر لی گئی ہیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ فوج نے ابھی تک کوئی بھی لاش پولیس کے سپرد نہیں کی ۔ جمعرات کو دوسرے روز بھی وجی ٹاپ کے گھنے جنگلات میں تلاشی کارروائی جاری رہی ۔اس دوران مزیدجنگجوئوں کو تلاش کرنے کیلئے ہیلی کاپٹروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ۔ ادھر پولیس سربرہ ڈاکٹرایس پی وید نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ فوج  نے جمعرات کو ایک اور جنگجو کو ہلاک کیا۔