سرینگر//ناظم صحت کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بدھ کو جے ایل این ایم اسپتال سرینگر کادورہ کرکے وہاں نئے نصب کئے گئے 1000لیٹر فی منٹ صلاحیت والے آکسیجن پلانٹ کا آزمائش کامشاہدہ کیا۔انہوں نے اسپتال میں کووِڈمریضوں کے علاج کیلئے دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔صحت عامہ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ ناظم صحت کشمیر نے کی موجود گی میں جے ایل این ایم اسپتال میں نئے نصب کئے گئے ایک ہزار لیٹر فی منٹ صلاحیت والے اکسیجن پلانٹ کوآزمائشی طور چالوکیا گیا۔ ناظم صحت نے اس موقعہ پر کہا کہ اسپتال میں اس سہولت سے اکسیجن کی پیداوار2000لیٹر فی منٹ تک پہنچ جائے گی کیوں کہ اسپتال میں پہلے ہی ایک ہزار لیٹر فی منٹ صلاحیت کا آکسیجن پلانٹ چالو ہے.۔ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ ہم سے جو کچھ ہورہا ہے ہم وہ کررہے ہیں ،نئی سہولیت سے اسپتال میں مریضوں کے سنبھالنے میں مددملے گی۔انہوں نے اس موقعہ پر اعلان کیا کہ اسپتال میںآکسیجن سہولیت سے آراستہ مزید50بیڈ لگائے جائے گے جس کی اسپتال میں بیماروں کیلئے بستروں کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ناظم صحت نے اسپتال کا چکر بھی لگایا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور کووِڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اسپتال کی نئی عمارت کا بھی معائنہ کیا جہاں ترجمان کے مطابق کم بہائو والے آکسیجن کے 100بستر لگائے جائیں گے۔دورے کے دوران ناظم صحت نے ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا اور ان کی تندہی اور لگن کی تعریفیں کیں۔