متھرا// لاک ڈاؤن کے دوران ایل پی جی کے گھریلو سلنڈروں کی بازار میں بڑھتے مطالبے کو دیکھتے ہوئے انڈین آئل کی متھرا ریفائنری نے گیس ریفلنگ کو بڑھا دیا ہے ۔ریفائنری کے کارگذار ڈائرکٹر اورریفائنری سربراہ اروند کمار نے جمعرات کو بتایا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 21دنوں کے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد لوگ گھروں تک ہی محدود ہیں ۔جس کی وجہ سے پٹرول اوردیزل کی طلب میں کافی کمی آئی ہے ۔ لیکن گھریلو سلنڈروں کی طلب میں اضافہ ہو اہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے مطالبے کو دیکھتے ہوئے متھرا ریفائنری نے ایل پی جی ریفلنگ میں اضافہ کردیا ہے ۔موجودہ وقت میں جہاں ایل پی جی کی پیداوار پر دھیان دیا جارہا ہے تووہیں ریفائنری پوری طرح سے بی ایس ۔6پٹرول اور ڈیزل بنا رہی ہے اور ریفائنری کے پاس ان دونوں کا بھی وافر ذخیرہ موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریفائنری کے افسران و ملازمین کووڈ۔19 وبا کی وجہ سے پیدا ہوئے اس خطرناک حالات میں بھی اپنی ذمہ داریوں کو پوری بندی کے ساتھ ادا کررہے ہیں۔ریفائنری میں 24 گھنٹے کام جاری ہے ۔ساتھ ہی ریفائنری اپنے افسران، ملازمین اور کنٹراکٹ پر کام کرنے والوں کا مکمل دھیان دے رہی ہے اور کووڈ۔19 سے بچنے کے لئے ہر احتیاطی اقدام کا خاص خیال رکھا جارہا ہے ۔یواین آئی