جموں//فوج کے سابرے بریگیڈ نے رائزنگ اسٹار کور کے تحت ضلع سینک ویلفیئر آفس جموں کے اشتراک سے رتنو چک ملٹری اسٹیشن پر سپاہیوں ( بر سر روزگار /ویٹرنز )کے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کا اہتمام کیا ۔قریبی رشتہ داوں کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔فوج اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے اس موقعہ پر مدد کرنے کےلئے اسٹال قائم کئے تھے ا و رپروگرام کو حالیہ پنشن کے حق، ہیلتھ سکیم ، قریبی رشتہ داروں کےلئے تعلیم کی سہولیات، بینکنگ ،انشورنس،آدھار کارڈ، پلیسمنٹ اور ریکروٹمینٹ کاونٹر قائم کئے گئے تھے،جنھیں بطور ایک پلیٹ فارم استعمال کیا گیا۔ جہاں پر قریبی رشتہ داروں کے مسائل حل کئے گئے تھے۔بریگیڈ کی جانب سے اس موقعہ پر قائم میڈیکل ایکسٹینشن کاونٹروں کے ذریعہ سے قریبی رشتہ داروں کےلئے مفت طبی معاونت فراہم کی گئی ۔ یہ ساری مشق انڈین آرمی کی جانب سے اپنے ویٹرنوں وور ان پر انحصار رکنے والوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کےلئے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ویٹرنز کے قریبی رشتہ داروںنے فوج کی جانب سے انکی شکایات کا ازالہ کرنے کےلئے پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔ کیمپ کی وسیع تشہیر کی وجہ سے ایک سو کے قریب قریبی رشتہ داورں نے تبادلہ خیال کی نشست میں شرکت کی۔