Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

رتنو چک فوجی چھاونی پر فدائین حملے کی کوشش کا دعویٰ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 31, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
جموں// فوج نے رتنو چک ملٹری سٹیشن پر ہونے والے ایک ممکنہ فدائین حملہ کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ پولیس سربراہ نے شہر میں جنگجوئوں کی موجودگی کے امکان کو پوری طرح سے خارج کر دیا ہے ۔شہر کے مضافاتی کنٹونمنٹ علاقہ میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے بعد پورے علاقہ میں سراسیمگی پھیل گئی ، اتوار کو فوج نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم چلائی تاہم آخری خبریں ملنے تک کوئی بھی قابل اعتراض شئی یا شخص نہیں ملا ۔جموں میںمقیم دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیویندر آنند نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ’گزشتہ صبح1:50منٹ پر رتنو چک ملٹری سٹیشن کی چار دیواری کے قریب مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی جو کہ چار دیواری کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے ۔ انہیں سٹیشن کی طرف بڑھتا دیکھ کر سنتری نے ہوا میں فائر کھول دیا تو مشتبہ افراد بھی جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ اس کے بعد فوج نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ، پورے علاقہ میں الرٹ جاری کر دیا گیا اور رہائشی علاقہ میں بھی مشتبہ افراد کی تلاش کی گئی ‘۔تاہم ریاستی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جموں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ’فوج کی جانب سے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد رتنو چک علاقہ میں ایک مشترکہ تلاشی مہم چلائی گئی اور پورے علاقہ کا ہر کونہ باریک بینی سے چھان ڈالا گیالیکن کوئی بھی قابل اعتراض شئی برآمد نہیں ہوئی ‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’آدھی رات سے فورسز کو متحرک کر دیا گیا تھا لیکن ابھی تک مشتبہ افراد کی موجودگی کا کوئی نشان نہیں پایا گیا ہے، یوں لگتا ہے کہ سنتری نے کسی غلط فہمی میں فائر کھول دیا ہوگا، تاہم فورسز پوری طرح سے الرٹ ہیں کیوں کہ یہ علاقہ سرحد کے بالکل قریب ہے ۔ گزشتہ شب بس اڈہ پر ہوئے دھماکہ اور بلاور میں اسلحہ برآمدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈی جی پی موصوف نے کہا کہ بس اسٹینڈ پر کم شدت کا دھماکہ ملی ٹینٹوں کے بجائے شر پسند عناصر کی کارروائی ہو سکتی ہے ، معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں پوری طرح سے پر امن ہے لوگوں کو اپنی سیکورٹی کے بارے میں متفکر ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اردن کا اسرائیل کے خلاف باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار
سپورٹس
آٹھ مرتبہ بھارت کیسری کا خطاب حاصل کرنے والی فری اسٹائل ریسلر دیویا ککران
سپورٹس
کلب ورلڈ کپ جووینٹس کو ہرا کر رئیل میڈرڈ کوارٹر فائنل میں
سپورٹس
’چمپئنز لیگ ٹی-20‘ نئے نام کے ساتھ پھر ہونے والی ہے شروع ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں کا ہوگا آمنا سامنا!
سپورٹس

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی چھٹیوں میں فی الحال توسیع نہیں ہوگی: سکینہ یتو

July 2, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

5,485 یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ قاضی گنڈ پہنچ گیا

July 2, 2025
بین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ

July 2, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?