گاندربل//گاندربل کے ربہ تار علاقہ میں قائم گورنمنٹ مڈل سکول پر مقامی لوگوں نے مقفل کردیا ہے۔اس سکول میں ربہ تار میں ایک سو سے زائد طلاب زیر تعلیم ہیں جن کو پڑھانے کے لئے صرف چاراساتذہ ہی تعینات ہیں۔طلاب کے والدین کا کہنا ہے کہ سکول میں اساتذہ کی کمی واقع کی وجہ سے اُن کے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اساتذہ کی قلیل تعداد ہونے پر کئی مرتبہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے فریاد کی گئی لیکن معاملہ جوں کا توں ہی ہے اسلئے انہوں نے مجبوراً سکول کے گیٹ پر تالہ چڑھایا ۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر اس اہم معاملے کی طرف توجہ نہیں دی گئی تو وہ سکولی بچوںکے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوں گے ۔