رائے پور//کانگریس صدر راہل گاندھی چھتیس گڑھ کے ایک روزہ مختصر دورے پریہاں پہنچیں گے ۔پارٹی کے میڈیا شعبے کے سربراہ شیلیش نتن ترویدی نے بتایا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی آج دوپہر بذریعہ طیارہ یہاں پہنچیں گے ۔ اس کے بعد وہ ریاستی کانگریس کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے بعد مسٹر گاندھی قبائلی کانگریس کے ریاستی صدر امرجیت بھاگوت کو جھنڈا دیکر جنگل ستیہ گرہ کی شروعات کریں گے ۔اس دوران مسٹر گاندھی یہاں مدعو کئے گئے میڈیا کے نمائندوں سے بات کریں گے ۔ اس کے بعد وہ وہاں موجود طبی دنیا اور تجارتی نمائندوں بات چیت کریں گے ۔
راہل گاندھی کا دورۂ چھتیس گڑھ
