جموں //ریاست کے سابقہ نائب وزیر اعلیٰ و بی جے پی کیایک سینئر لیڈر کویندر گپتا نے بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی کی جانب سے کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم سے متعلق ’’چوکیدار چور ہے ‘‘ کے بیان کے خلاف توہین عدالت پٹشن دائر کرنے کیا خیر مقدم کی ۔انہوں نے پٹشن ہذا میں راہل گاندھی کو اپنے بیان پر وضاحت دینے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔ان باتوں کا اظہا ربی جے پی کی جانب سے پارٹی کے صدر دفتر میں واقع ایک اجلاس میں کیا گیا ، جس میں ویریندر جیت سنگھ او ر تما م سیلوں کے انچارجوں ،جنرل سیکرٹری اروند گپتا، ایڈوکیٹ ہنر گپتا ،تلک راج گپتا، ایڈوکیٹ بھانو جسروٹیہ، سنیل گتا اور نین گپتا نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو روس کا اعلیٰ سرکار ی اعزاز حاصل کرنے پر بھی مبارک باد دی گئی۔انہوں نے جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار کی اہلیہ کی جانب سے دئے گئے نعرے ’’ اوپر اللہ ،نیچے بھلہ‘‘ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ کانگریس پارٹی کا بنیادی کیریکٹر ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے کو اللہ سے اوپر سمجھتے ہیں۔انہوں نے تمام عہدہ داروں کو اودہمپور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈہ پارلیمانی نشست سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔