نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی کے عام کارکنوں کو اعتماد ہے کہ پوری محنت اور لگن سے کام کرنے سے 2019 کی جنگ جیتی جا سکتی ہے ۔کانگریس کی 84 ویں اجلاس میں حصہ لینے آئے ریاست راجستھان کے کانگریس کمیٹی کے ممبرمہندر سنگھ بھاٹی نے یو این آئی کو بتایا کہ گجرات انتخابات کے نتیجوں سے کارکنوں میں کافی جوش و خروش ہے اور اس کا فائدہ راجستھان اسمبلی انتخابات میں ملے گا''۔ وزیراعظم نریندر مودی کی ''چالوں'' اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 'جھوٹ' کا پردہ فاش کرکے مسٹر گاندھ¸ ایک دن وزیر اعظم بنیں گے ۔ ان کو پورا یقین ہے کہ مسٹر گاندھی کی قیادت میں پارٹی 2019 کے عام انتخابات جیت کر اقتدار میں واپس آئے گی۔ناگپور کے گھنشیام مول چندان¸ کا کہنا ہے کہ مسٹر گاندھی کی قیادت میں ہندوستان اور مضبوط بنے گا کیونکہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں کانگریسیوں کی محنت رنگ لائی ہے ۔دہلی کے معراج الدین کا خیال ہے کہ مسٹر گاندھی کی قیادت میں ملک سے خوف و دہشت کا ماحول ختم ہو جائے گا۔ اگلے عام انتخابات کے بعد کانگریسی سرکار بنے گی اور مسٹر گاندھی ملک کی قیادت سنبھالیں گے ۔کرناٹک میں سیوادل سے وابستہ گرجا ڈوکر نے کہا کہ مسٹر گاندھی زمینی سطح پر محنت کر رہے ہیں اور اس کا اثر ریاست میں نظرآئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی محنت اور جانفشانی سے 2019 کا عام انتخابات جیتا جا سکتا ہے ۔اتراکھنڈ سے آئے پردیپ پنت کا کہنا ہے کہ گجرات انتخابات کے نتائج کو کرناٹک اور دیگر ریاستوں میں بھی دہرایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی میں نوجوان اور تجربہ کار لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہے اور وہ 2019 میں کامیاب ہوں گے ۔کیرالہ میں سیوا دل سے وابستہ سی سویتا ماہی پروری کے پیشے میں لگی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی لازمی ہے ۔ بے روزگاری بڑھ رہی ہے ۔ مسٹر گاندھی کا طریقہ درست ہے اور وہ لوگوں سے مل کر حکمت عملی بنا رہے ہیں۔منی پور کے ٹی تھورم این ایس یو آئی سے وابستہ ہیں ۔یواین آئی۔