جموں// سابق قانون ساز اور سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے بدھ کو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ سابق قانون ساز شہناز گنائی نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو یادداشت پیش کی اور عوام کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیا نے بھی راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین، جی او سی 16 کور بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔