جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اورایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانانے ہیری ٹیج مشن کے تحت شجرکاری مہم کاآغازکرتے ہوئے نگروٹہ کو ماحولیات دوست اورآلودگی سے پاک زون بنانے کے عزام کااعادہ کیا۔ دیویندر سنگھ رانا نے حلقہ انتخاب نگروٹہ میں شجرکاری پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبزانقلاب لانے میںہرکسی کو اپنا بھرپورتعاون فراہم کرناچاہیئے۔ٹول پلازہ بن تالاب کے شوالک پہاڑیوںپر شجرکاری کرتے ہوئے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ مستقبل میں ماحولیات کو صاف وشفاف بنانے کیلئے آگے آئیں نہ صرف جنگلوں بلکہ آس پاس تمام علاقوں کو سرسبزاورشاداب بنانا ضروری ہے۔ ون مہوتسو دن کے طورپر مناتے ہوئے رویندر رانانے غیرسرکاری تنظیموںکی جانب سے اس طرح کی مہم میںسرگرمیاں تیز کرنے کیلئے شکریے کااظہار کیاہے۔ اس موقعہ پر انہوںنے امید ظاہر کی ہے کہ ہرگاؤں کا بچہ بچہ بزرگ اورجوان شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں گے تاکہ مستقبل میں آنے والی پیڑھی کو کسی قسم کامشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔ انہوںنے مزیدکہاہے کہ حلقہ انتخاب نگروٹہ کافی اہمیت رکھتاہے ۔ماتا ویشنو دیوی کی پوتر گپھا کے درشنوں کیلئے ہرسال لاکھوں عقیدت پسند آتے ہیں لہذا ان کے ذہنوں میں ہمیشہ یادگاری مواقع فراہم کرنے کیلئے علاقہ میں سبز انقلاب لانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوںنے شجرکاری مہم چلانے والوں سے بھی اپیل اورتلقین کی ہے وہ شجرکاری کی مہم میں سرعت لائیں تاکہ حلقہ انتخاب نگروٹہ و اس کے گرد نواح کے تمام علاقوں کو آلودہ ماحولیات سے بچایا جاسکے۔