بانہال // بھاری برفباری کی وجہ سے ضلع رام بن کے بھاری برفباری سے ڈھکے علاقوں میں آباد ہزاروں لوگوں کو سخت مشکلات نے گھیرے رکھا ہے اور بیشتر علاقوں میں تین سے پانچ فٹ جمع برف کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہو رکر ہ گئی ہے۔ تحصیل کھڑی مہو منگت ،بانہال ، رامسو، نیل ، پوگل پرستان اور گول، سنگلدان کے بیشترپہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں اور بجلی چھٹے روز بھی مسلسل منقطع ہے جبکہ ادویات ، راشن ، تیل خاکی ، رسوئی گیس اور پینے کے پانی کی کمی کی وجہ سے ہر طرف سے ہاہا کار مچی ہوئی ہے اور انتظامیہ لوگوں کو راحت پہنچانے میں ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے میں مکمل طور ناکام ہو کر رہ گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کھڑی کے مہو منگت ، ہجوا، بجناڑی ، باوہ ،اکھرن ، آڑمرگ ، ترنہ ترگام ، بزلہ کے علاقوں میں درجنوں بیمار اپنے گھروں میں بے یارو مدد گار انتظامیہ کی مدد کے منتظر ہیں جبکہ طبی عملے اور ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف کھڑی کے سراچی ، باوا اور مہو میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پورے علاقے میں برفانی تودوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف وحراس پایا جارہا ہے اور بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے لوگ سخت مجبور ہوکر رہ گئے ہیں۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع رام بن کے ا±ن علاقوں میں راحت کی کاروائیوں کا حکم دیں جو علاقے برفباری کی وجہ سے منقطع ہوگئے ہیں اور لوگوں کی روز مرہ کی زندگی دشوار ہوگئی ہے۔