ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن پولیس نے اتوار کو نیشنل ہائی وے 44 پر کنفر، چندر کوٹ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو اس کے قبضے سے سات گرام ہیروئن برآمد کرنے کے بعد گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن چندر کوٹ کی ایک پولیس ٹیم نے پی ایس آئی رجنیش کی قیادت میں کنفر ٹنل پر ناکے پر چیکنگ کے دوران ایک آئی ٹونٹی کار کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK02AN-1273 تھا جو جموں سے سری نگر کی طرف آرہی تھی۔دوران چیکنگ سٹینزین چوشپیل ولد کونچوک تسپیل سکنہ چچوٹ، تحصیل شمہ ضلع لیہ کے قبضے سے سات گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے تھانہ چندر کوٹ میں دفعہ 8/21 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 2024 کی ایف آئی آر نمبر 107 کا مقدمہ درج کیا ہے۔