سرینگر//رام بن ضلع میں پیر کو اُس وقت 8افراد غرقآب ہوئے جب ایک مسافر گاڑی لڑھک کر دریائے چناب میں جاگری۔
اطلاعات کے مطابق ایک ٹیمپو ٹراولر رام بن سے اُدھمپور جارہا تھا جب وہ سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جاگرا۔
ایس ایس پی رام بن حسین الرحمان کے مطابق اس حادثے کے بعدکم سے کم آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم ابھی گاڑی کا کوئی اتہ پتہ نہیں ملا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک مسافر کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جس کی شناخت معراج الدین ساکن چندر گام اونتی پورہ کے طور ہوئی ہے۔