رام بن //رام بن ضلع انتظامیہ نے کویڈ 19کے پھلائو پر قابو پانے کیلئے ضلع بھر میں مہم تیز کر دی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ بھی وصول کیا جا رہا ہے ۔ انتظامیہ کی ٹیموں نے ضلع کے رام بن ، بانہال ، گول ، رامسو اور مختلف مقامات پر مہم تیز کر دی ہے ۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کوویڈ مناسب طرز عمل اپنائیں کیونکہ کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے غیر متوقع چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کیلئے سب سے تعاون کی ضرورت ہے۔انتظامیہ کے افسران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور سماجی دوری کو یقینی بنائے۔انفورسمنٹ کی ٹیموں نے یکم اپریل سے بغیر ماسک کت گومنے والے افراد سے 2 لاکھ 31 ہزار 800 روپے جرمانہ بھی وصول کیا ہے۔ٹیموں نے دکانداروں اور دیگر لوگوں کو متنبہ کیا کہ کوویڈ19 ایس او پیز اور حکومت کی طرف سے جاری دیگر حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔