رام بن// ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش کے مطابق محکمہ صحت نے اتوار کو ضلع میں 15سے17 سال کی عمر کے گروپ کے 601 بچوں سمیت 741 لوگوں کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دیں۔رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے نفاذ کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں سے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 29ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ٹیموں نے یکم اپریل 2021 سے لیکر اب تک جرمانے کی کل رقم91 لاکھ 30ہزار 850روپے وصول کی گئی۔ انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے چہرے کے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی کووڈ ویکسی نیشن پر کووڈ ویکسین کی خوراک لینے کی تاکید کی۔چیف میڈیکل آفیسر، رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق، محکمہ صحت نے 3708 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 668 آر ٹی-پی سی آر اور 3040 آر اے ٹی نمونے شامل ہیں، اس کے علاوہ ضلع کے مختلف مخصوص ویکسینیشن مراکز میں 741 افراد کو کووِڈ ویکسین دی گئی ہے۔
رام بن میں کووڈ ٹیکہ کاری کا عمل جاری | ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانہ
