رام بن //محکمہ زراعت نے ضلع رام بن میں کسانوں کو 20کوئنٹل دھان اور10کوئنٹل چارہ اور210کوئنٹل مکئی کا بیچ رعایتی داموںپر فراہم کیا۔ محکمہ نے موسم گرما کی فصل کیلئے 49 کوئنٹل آلو کا بیج ،10.37 کوئنٹل سبزی کا بیج اور 43.50 کوئنٹل مسالہ بیج بھی کسانوں میںتقسیم کیا۔چیف ایگریکلچر آفیسر نے بتایا کہ ضلع رام بن میں جاری خریف مہم کے دوران 415 کوئنٹل اعلی پیداوار دینے والا ہائبرڈ مکئی کا بیج ، 20 کوئنل دھان کا بیج اور 55 کوئنٹل چارہ ہائبرڈ بیج نظامت زراعت اور کسانوں کی بہبود محکمہ جموں سے موصول ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2910 مستفید افراد کو کور کیا گیا ہے اور باقی اسٹاک کسانوںکے لئے دستیاب ہے اور بیجوں کی تقسیم کا عمل جون 2021 کے آخر تک جاری رہے گا کیونکہ ضلع کے نچلے حصوں میں بوائی 30 جون تک چلتی ہے۔کاشتکاروں نے بیج کی بروقت فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
رام بن میں کسانوں کو رعایتی داموں پر بیج فراہم
