عظمیٰ نیوزسروس
رام بن//رام بن پولیس نے بھارتی شہری تحفظ سنہتا کی دفعہ 107 کے تحت تقریباً 30 لاکھ روپے کی مالیت کی تین گاڑیاں ضبط کر لی ہیں جو مویشی سمگلنگ میں استعمال ہورہی تھیں۔یہ کارروائی ایف آئی آر نمبر 181/2025 کی تحقیقات کے بعد کی گئی ہے، جو بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 223 اور جانوروں پر ظلم کی روک تھام کے قانون کی دفعہ 11 کے تحت درج کی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران، تفتیش کاروں نے مبینہ طور پر پایا کہ ملزمان نے مویشی سمگلنگ کی مسلسل سرگرمیوں کے ذریعے غیر متناسب اثاثے جمع کیے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے خریدی گئی تین گاڑیوں کے جرائم کی آمدنی سے منسلک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد، رام بن پولیس نے مجاز عدالت سے اٹیچمنٹ آرڈر حاصل کیے، اور یہ کارروائی ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی۔ضبط کی گئی گاڑیاں نمبر JK19A-4677، ارباز خان ولد محمد شفیع کی ملکیت، گاڑی JK19A-5274، پرویز خان ولد محمد شفیع کی ملکیت اور گاڑی JK19A-1274، محمد شفیع ولد وزیر خان کی ملکیت ہے۔تینوں مالکان رام بن کے چمبا سیری کے رہائشی ہیں۔گاڑیوں کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ تقریباً 30 لاکھ روپے ہے۔