رام بن//ضلع رام بن میں بیکار،پُرانے اور فرسودہ ٹرانسفارمر لگاتار انسانی جانوں اور جائیداد کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ضلع کے لوگوں کی مبینہ شکایت ہے کہ پائور ڈیولپمنٹ محکمہ (پی ڈی ڈی) ،رورل الیکٹرفکیشن اینڈ مینٹیننس محکمہ نقص شدہ و پُرانے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے اور پُرانے بجلی پولوں کو بدلنے میں ناکام رہے ہیں،جن پر سے ہائی ٹرانسمیشن لائن گر ڈ اسٹیشنوں سے سب۔ٹرانسمشن ڈویژن گول،رام بن، رامسو، سنگلدان ،بانہال ریسیونگ کے اسٹیشنوں کو جا رہی ہے۔ان لوگوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ حکمہ مرمت ،دیکھ ریکھ اور بجلی میں اضافہ کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن حقیقت میں یہ کام فقط کاغذوں تک ہی محدود ہیں اور زمینی سطح پر کُچھ بھی نہیں کیا گیا ہے۔صارفین ے یہ بھی شکایت کی ہے کہ ایسا کوئی دن نہیں ہوتا ہے جس دن ضلع میں کسی نہ کسی جگہ پر بجلی خراب ہوجاتی ہے۔صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ضلع کے دور افتادہ علاقوں جنھیں کئی سال قبل بجلی فراہم کی گئی ہے ا ن علاقوں میں ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائنیںاور لوئر ٹینشن ترانسمیشن لائنیں وقت گُذرنے کے ساتھ ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہیں۔ ان کی یہ بھی شکایت ہے کہ ایچ ٹی ٹرانسمیشن لائنوں کے کھمبوں کو چھوڑ کر گھریلو استعمال کے کنکشن کے لئے ایل ٹی لائنیں سر سبز درختوں سے لی جا رہی ہیں، جو کہ لگاتار اناسنی جانوں اور جائیداد کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔ان لوگوں کی یہ بھی شکایت ہے کہ محکمہ کے انجینئر ان بجلی کے کھمبوں کو بدلنے کی کوئی کاروائی نہیں کر رہے ہیں جس سے یہ لگاتار خطرہ بن گیا ہے۔جب کشمیر عُظمیٰ نے پائور ڈیولپمنٹ محکمہ اور سب۔ٹرانسمیشن ڈویژن کے انجینئروں سے اس بارے میں رابطہ کیا تو انہوں نے حسب معمول فنڈز کی عدم دستیابی کی شکایت کی ۔