رام بن میں دلدوز سڑک حادثہ

بانہال//ڈگڈول رام بن میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے اتر پردیش کے 2 شہری لقمہ اجل بن گئے جبکہ12دیگر زخمی ہوگئے۔ سنیچر کی صبح شاہراہ پر جموں سے بانہال آرہی کیب JkK03A/6391 سمادی موڑ ڈگڈول رام کے مقام پر ڈرائیور کے قابو  سے باہر ہوکرسینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اس موقعہ پر سی آر پی ایف اہلکاروں نے کیب میں سوار مسافروں کو بچانے کیلئے مقامی پولیس و رضاکاروں، فورسزنے بچائو میں حصہ لیا اور لاشوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی۔ حادثہ میں 19سالہ گلزار احمد ولد محمد عرفان اور 24 سالہ سمیر احمد ولد طاہر احمد ساکنان اتر پردیش لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت 7سالہ جمیلہ دختر فیاض احمد ساکن نیل ، 19سالہ ناصر خان ولد ارشد خان ساکن ہیوا اترپردیش، اڈھائی سالہ ایکرا، 8سالہ اکیا، 4سالہ آراء بانو دختر فیاض احمد، 18سالہ شعیب خان ولد اختر حسین، سہیل خان ولد عرفان خان ساکنان اتردیش، 28سالہ ڈرائیور منظور احمد ولد بشیر احمد ساکن نیل ، 35سالہ خالدہ بیگم زوجہ فیاض احمد ساکن نیل ، 22سالہ عارف احمد ولد اختر حسین ساکن یوپی، 35سالہ آشو اور 19سالہ عثمان ولد محمد اکبر ساکنان اتردیش کے بطور ہوئی ہے۔ خالدہ اور آشو کو نازک حالت میں جی ایم سی جموں منتقل کیاگیا ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر اے ایچ زرگر نے کہاکہ حادثہ میں 12مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال لایاگیا۔ ادھر اس دوران سنیچر کی شام پانچ بجے پیش ایک اور حادثے میں جموں سے سرینگر آنے والی ایک نجی مسافر گاڑی کیلا موڑ کے مقام پر قریب ایک سو فٹ نیچے لڑھک گئی۔حادثے میں کار میںمحمد اشرف ولد علی محمد ناتھ ساکن حضرت بل سرینگر زخمی ہوا اور اسے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ۔