رام بن //عالمی یوم ایڈز کے موقعہ پر ضلع ہسپتال رام بن کی جانب سے ایچ آئی وی کی علامت اور اسکے علاج کیلئے دستیاب سہولیات پر ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر چیف میڈیکل افسر رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان مہمان خصوصی تھے جبکہ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ رام بن ڈی وی سنگھ کے علاوہ دیگر طبی، نیم طبی اور آشا ورکر بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر سیف الدین خان نے نے ’’حق صحت ‘‘ نعرے کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سماج سے اس بیم اری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کام کرنے کو کہا۔انہوں نے مذہبی تنظیموں ،این جی اوز، دانشوروں اور تعلیمی اداروں سے اس سلسلہ میں حمایت طلب کی اور انہیں ایڈز کی روک تھام پر سماج میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرنے کو کہا۔سی ایم او نے کہا کہ سرکار نے ضلع میں سیمنار و دیگر پروگرام منعقد کرکے ایک جامع بیداری مہم شروع کی ہے،تاکہ اس مہلک بیماری سے بچا جا سکے۔اس موقعہ پر خطاب کرنے والوں میں ایم ایس رام بن ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ ،پیتھالوجسٹ ڈاکٹر پرویز ،ڈاکٹر نریندر و دیگران بھی شامل تھے۔