رام بن//محکمہ بجلی کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ ضلع رام بن خاص طور پر دور دراز علاقے پچھلے کچھ ہفتوں سے بجلی کے بے مثال بحران سے دوچار ہیں۔انہوں نے شکایت کی ہے کہ ضلع کے بیشتر دور دراز علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کٹوتی کا دورانیہ 12گھنٹوں سے زیادہ رہتا ہے۔ان کی شکایت ہے کہ دور دراز علاقوں میں کئی دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔بجلی بند ہونے سے اس ضلع کے صارفین کو پریشانی اور بہت مشکلات پیش آرہی ہیں۔انہوں نے شکایت کی ہے کہ چندرکوٹ میںبغلیہار پروجیکٹ سے900میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے باوجود علاقہ میں بجلی ناپید ہے اور کچھ دن قبل لوگوں نے حکومت اور بجلی کی ترقی کے محکموں کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کیے ۔ صارفین نے الزام لگایا کہ محکمہ کی جانب سے بجلی کے ترسیلی میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی ہے جس کی وجہ سے ضلع کے کچھ علاقے ایک دوسرے کے ساتھ کئی دن تک متاثر رہتے ہیں اور محکمہ آج تک مستقل حل فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
رام بن میں بجلی کا سنگین بحران ،صارفین پریشان
