رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز کی قیادت میں رام بن میں ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ضلع کے اہم پروجیکٹوں، مرکزی سرکار کی جانب سے سپانسرڈ سکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گورویندر جیت سنگھ ،چیف پلاننگ افسر اوتم سنگھ ،ڈی جی ایم ، جے کے پی سی سی ،پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئروں ،سی ای او ،سی ایم او کے علاوہ جے کے پی ایچ سی ، جے کے ہائوسنگ بورڈ، جے کے ایچ بی کے افسروں کے علاوہ ضلع کے دیگر افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے اہم پروجیکٹوں بشمول ڈگری کالج بانہال اور گول ، بانہال میں 50بستروں والے ہسپتال، پی ایچ سی اُکھڑال، پر ہورہے کام کا جائزہ لیا،واٹر فلٹریشن پلانٹ رام بن ، پالی ٹیکنیک کالج رام بن ، گرلز ہوسٹل، ضلع انتظامیہ کمپلیکس ، ڈائٹ کی بلڈنگ ،انڈور اسٹیڈیم گول، گوجر و بکروال ہوسٹل، منصف کورٹ کمپلیکس اُکھڑال میں ہورہی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ان اہم کاموں کی تکمیل میں سرعت لانے کے لئے تعمیراتی ایجنسیوں کو ہدایت دی۔انہوں نے اہم پروجیکٹوں سے متعلق مختلف مدعوں کا بھی جائزہ لیااور متعلقہ محکموں سے ان کاموں میں درپیش روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے قریبی تال میل بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے اجلاس میں شامل تمام افسروں کو فراہم کئے گئے نشانہ کو پورا کرنے کے لئے سخت محنت کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ ان کاموں کو بر وقت مکمل کیا جا سکے اور عوام کو وقف کی جائیں ۔