رام بن //بھارت سرکار ،محکمہ آیوش کی جانب سے ریاستوں میں 12 ویں پلان کو لاگو کرنے کے لئے قومی آیوش مشن لانچ کیاگیا ۔اس سلسلہ میں مفت آیوش بیداری،یوگا ،صفائی و ستھرائی مہم، ادویاتی پودوں اور گھریلو تدابیر اور متعدد مفت طبی کیمپ لانچ کئے گئے۔ان کیمپوں کا خا ص مقصد لوگوں کو جتنا ممکن ہو سکے ادویات سے پرہیز کرنے اور اگر ضروری ہوا تو منفرد اور قدیم سسٹم کو، جو کہ آیوش ہے جو کہ ایورویدک، یوگا، یونانی، سدھا اور ہومیو پیتھی پر مشتمل ہے ،جو کہ بہت ہی محفوظ ہے،کو لاگو کرنا تھا۔اس سلسلہ میں دو اہم آیوش بیداری کیمپ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گندھاری اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹیتھر میں ڈسٹرکٹ نوڈل افسر ،آئی ایس ایم رام بن ڈاکٹر ششی کانت شرما کی ہدایت پر مورخہ 5 مارچ کو منعقدکئے گئے۔ان دونوں کیمپوں میں لوگوں کو نیشنل آیوش مشن کے مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔ان کیمپوں میں لوگوں کو بغیر ادویات کا استعمال کرنیکے محفوظ رہنے کے طریقہ بتائے گئے۔ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر ہلال اور ڈاکٹر بشیر نے ادویاتی پودوں کی اہمیت بیان کی اور گھریلو نسخوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر مسعود نے یوفگا پر لیکچر دیا ،جس میں انہوں نے لوگوں کو یوگا کے ذریعہ صحت مند رہنے اور بغیر پریشانیوں کے رہنے کی جانکاری دی۔ڈاکٹر منجو تھاپا نے صحت و صفائی اور امراض خواتین پر لیکچر دیا۔سٹرکٹ نوڈل افسر ڈاکٹر ششی کانت شرما نے انڈین سسٹم آف میڈیسنز کے ذریعہ سے علاج کرنے پر زور دیا۔