رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کی قیادت میںیہاں منعقدہ ایک اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ کی حصولیابیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں مالی سال 2018-19کے دوران محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے تعمیر کئے جارہے پلوں ،سڑکوں اور عمارتوں کی فزیکل و مالی حصولیابیوں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سی پی او اوتم سنگھ ،سی ایم او ڈاکٹر سیف الدین خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ گنیش کمار، ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ جگل کشور ،اے ای ائیز ،اے ائیز اور جے ائیز نے شرکت کی۔ڈی سی نے سیکٹر وار پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔حصولیابیوں کا جائزہ لینے کے دوران بتایا گیا کہ ضلع کے مختلف حصوں میں 8.16کروڑ روپے کے تخمینہ لاگت کے پانچ پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں ،جن میں زیارت شریف جببا روڈ ،ریوینیو کمپلیکس گول ، آئی ٹی آئی کا ڈیزل میکینک ورکشاپ ،لمبر روڈ پر 50میٹر لمبا پُل ،میڈیکل سب ۔سنٹر اور رام بن ڈویژن میں 15کلو میٹر سڑک پر میکڈم بچھانا شامل ہے اور متعدد پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ڈی سی نے ایس ڈی ا یمز کو محکمہ تعمیرات عامہ اور دیگر پروجیکٹوں میں در پیش حائل روکوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے متعلقہ انجینئروں کو ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری روکاٹوں کے پیش نظر متعلقہ ایس ڈی ایمز اور تحصیلداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی ۔اسکے علاوہ جاری پروجیکٹوں کو بر وقت تکمیل دینے کی بھی ہدایت دی گئی۔
رام بن محکمہ تعمیرات عامہ کی حصولیابیاں
