جموں //روشنی ایکٹ کے تحت حاصل کی گئی اراضی کوچھڑانے کیلئے سرکار نے بڑے پیمانے پرکارروائی شروع کی ہے اور آنے والے دنوں کے دوران مختلف علاقوں میں روشنی ایکٹ کے تحت حاصل کی گئی اراضی کوچھڑانے کیلئے سرکار بڑے پیمانے پرکارروائی عمل میں لانے جارہی ہے ۔ رام بن ضلع میں پچھلے تین دنوں کے دوران سرکار نے 3771کنال کی وہ اراضی دوبارہ حاصل کی جس پر روشنی ایکٹ کے تحت لوگوں نے زبردستی قبضہ کیاتھا ۔اعدادشمار کے مطابق اھڑی میںایک ہزار ایک سو تیرہ کنال بٹوٹ میں 496کنال بانہال مین 922کنال اراضی چھڑا لی گئی ہے ۔
رام بن ضلع میں روشنی ایکٹ کے تحت حاصل کی گئی اراضی کو چھڑایا
