سرینگر //رامسو مگر کوٹ میں دو لڑکے نہانے کے دوران غرق آب ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ امدادی ٹیم نے ایک بچے کی لاش پانی سے باز یاب کی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ یو پی آئی کے مطابق رامسو مگر کوٹ میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب نہانے کے دوران دو لڑکے جن کی شناخت عابد احمد ولد مشتاق احمد منہاس اور توقیر احمد ولد رفیق احمد منہاس ساکنان مگھر کوٹ کے طور ہوئی ، غرق آب ہوئے۔ آس پاس علاقوں میں خبر پھیلتے ہی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور غرق آب ہوئے لڑکوں کو تلاش کرنا شروع کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کافی دیر کے بعد لوگوں نے ایک لڑکے کی لاش برآمد کی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی دوسرے لڑکے کی لاش کو باز یاب کرنے کے کام میں لگ گئے ہے۔