بانہال//رامسو رام بن کے ہنگنی علاقے میں ایک زیر تعمیر ریلوے ٹنل میں پتھر لگنے سے ایک مزدور کی موت واقع ہوئی۔یہ واقعہ بدھ کی صبح ٹنل نمبر 49 بی کے اندر پیش آیا۔۔پولیس نے مرنے والے کی شناخت 34 سالہ صفدر علی ولد محمد شریف میر ساکن گندوہ ڈوڈوہ کے طور کی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پتھر لگنے کے بعد زخمی ورکر ٹھنڈے پانی میں گرا تھا اور جسمانی درجہ حرارت بہت کم ہونے کی وجہ سے اس نے ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں دم توڑدیا۔ رامسو پولیس ایس ایچ او محمد عنایت نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم انجام دینے کے بعد لاش کو ورثا کے سپرد کیا گیا۔