سرینگر/رامبن ضلع میں سنیچر کو ایک سڑک حادثے میں پانچھ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک سومو گاڑی آج صبح چندرکوٹ۔راج گڑھ رابطہ سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جاگری۔
ذرائع کے مطابق سومو میں سوارموقع پر ہی جاں بحق ہونے والے پانچ افراد میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔
اس حادثے میں مزید آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع اسپتال رامبن پہنچایا گیا ہے جہاں بعض کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔