نئی دہلی//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے قومی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر آلوک کمار ورما کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے آج پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ رافیل جنگی طیارے کا معاملہ مسٹر مودی کو برباد کر دے گا۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘ رافیل کی سچائی مسٹر مودی کو برباد کردے گی۔ آج نہیں تو کل 30 ہزار کروڑ روپیے کی چوری عام ہوجائے گی۔آئین کی حفاظت کرنے کے لیے سپریم کورٹ کو مبارکباد’۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے مسٹر ورما کی چھٹی کو رد کرتے ہوئے انھیں دوبارہ سی بی آئی کے ڈائریکٹر کا چارج سونپنے کا حکم دیا ہے ۔ حالانکہ ابھی انھیں پالیسی سے متعلق فیصلوں سے دور رہنے کا حکم دیاگیا ہے ۔یو این آئی،